برطانوی خاتون کو ولیم شیکسپیئر کی سونے کی انگوٹھی مل گئی

Last Updated On 06 September,2019 12:21 pm

واروکشائر: (روزنامہ دنیا) دھاتوں کی تلاش میں سرگرم 66سالہ برطانوی خاتون کو ایک سونے کی انگوٹھی ملی جس کے بارے میں اس کا دعوی ہے کہ یہ انگوٹھی ولیم شیکسپیئر کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ ڈاک سے ریٹائر ہونے والی خاتون سوئی کیلورٹ کو سونے کی انگوٹھی واروکشائر میں شیکسپیئر ہال سے ملی ہے جسے 500 سال تک شیکسپیئر فیملی نے رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا اور اب وہاں شیکسپیئر برتھ پلیس ٹرسٹ بنا دیا گیا ہے۔

خاتون نے دعوی کیا ہے کہ اس انگوٹھی کو ولیم شیکسپیئر استعمال کرتے رہے ہیں جس کا پتہ انگوٹھی پر موجود کچھ نشانیوں سے چلتا ہے۔