شنگھائی: (روزنامہ دنیا) موٹرسائیکل پر کرتب بازی دکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس میں مہارت اور تجربہ ضروری ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک چینی سٹنٹ رائیڈر نے شاندار مہارت دکھاتے ہوئے عمودی سیڑھیوں پر موٹر سائیکل چلانے کا حیرت انگیز مظاہرہ پیش کیا۔ 33 سالہ چینی موٹر سائیکلسٹ نے تیانمن پہاڑ پر بنی 45 ڈگری زاوئیے پر بنی سکائی لیڈر کے نام سے مشہور 999 سیڑھیوں کو صرف 56 سیکنڈز میں عبور کر لیا۔
چینی سٹنٹ رائیڈر کے اس مظاہرے کے دوران وہاں موجود لوگ انگشت بدنداں رہ گئے اور بچے تالیاں بجا کر داد دیتے اور حوصلہ بڑھاتے رہے۔ سٹنٹ رائیڈر کا یہ کارنامہ عالمی ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔