مہم جو نوجوان کی بلند عمارت سے جمپنگ، تنی رسی پر چلنے کا مظاہرہ

Last Updated On 05 September,2019 03:33 pm

فرینکفرٹ: (روزنامہ دنیا) ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرہ مول لے لیتے ہیں چاہے اس دوران اُن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سرپھرے نوجوان نے کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے جرمنی کی بلندو بالا عمارت پر چڑھنے کا ارادہ ظاہر کیا، دوستوں نے محض مذاق سمجھا لیکن اس نے عمل کر دکھایا۔ فریڈی کیوہنی نامی نوجوان نے سینکڑوں فٹ بلند عمارت سے چھلانگ لگا کر نہ صرف روپ جمپنگ کا شوق پورا کیا بلکہ دو عمارتوں کے درمیان تنی رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔

جان خطرے میں ڈالنے والے ناقابل یقین مظاہرے کو دیکھنے والوں نے نوجوان کو خوب داد دی اور مہم جو کے دوست شہرت کی بلندیاں چھونے پر اس پر نازاں دکھائی دیئے۔