پہلی بار انگلش سول وار میں استعمال ہونیوالی نادر اشیا کی دریافت

Last Updated On 05 September,2019 10:37 am

وورسسٹر: (روزنامہ دنیا) انگلش کے شہر وورسسٹرکے نواح میں کھدائی کے دوران انگلش سول وار کے دوران استعمال ہونیوالی نادر اشیا برآمد ہوئی ہیں جن میں دیسی بندوقوں اور تلواروں سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وورسسٹر کے نواحی گاؤں پووک میں عمارت کی تعمیر کیلئے کھدائی کا آغاز ہوا تو پہلی بار 22 اگست 1642 سے 3 ستمبر 1651 تک لڑی جانے والی انگلش سول وار کی چیزیں مل گئیں۔

یہ جنگ اپنی بادشاہت ثابت کرنے کیلئے شاچارلس 2 اور اولیور کروم ول کے درمیان لڑی گئی تھی۔ کھدائی کے دوران برآمد ہونے والی اشیا میں دستے والی تلواریں، گھوڑوں کی زین، بیلٹ کے بکسوئے، دیسی بندوقیں اور دیگر چیزیں ملی ہیں جنہیں عجائب گھر منتقل کر دیا جائے گا۔