13 سالہ امریکی بچہ ماہر کیمیا دان بن گیا

Last Updated On 03 September,2019 10:28 am

وشنگٹن: (روزنامہ دنیا) آپ نے کئی ماہر کیمیا دانوں کو تحقیقات و تجربات کرتے دیکھا اور سُنا ہوگا لیکن امریکہ میں ایک بچہ ایسا بھی ہے جو صرف تیرہ سال کی عمر میں ماہر کیمیا دان بن گیا ہے۔

یہ بچہ ایک طرف گیارہویں جماعت کا طالب علم ہے تو وہیں دوسری جانب ٹولیڈو یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات اور ریڈیالوجی سیفٹی میں سائنسدان بھی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹولیڈو یونیورسٹی میں 12 سال کی عمر تک کے بچوں کا داخلہ بھی منع ہے لیکن ڈینیئل یہاں آزادانہ تحقیق کر رہے ہیں اور بچے کی ذہانت کا یہ عالم ہے کہ 2017 میں مائیکل ینگ آرگینک کیمسٹری کے لیکچر کے وسط مدتی امتحان میں ڈینیئل نے 100 میں سے 99 نمبر لئے۔ ڈینیئل چھوٹی سی عمر میں ریسرچ پیپرز لکھ رہے ہیں۔