قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصر میں ایک انوکھا سکول کھولا گیا ہے جس میں طوطوں کو انسانوں کیساتھ امن و سکون سے رہنے کی تربیت فراہم کی جائیگی۔
قاہرہ میں واقع اس سکول میں تجربہ کار ٹرینرز طوطوں کو جمپ لگانے، ڈانس کرنے اور شور نہ مچانے کی تربیت فراہم کرینگے۔ 4 سے 6 ہفتوں پر مشتمل اس ٹریننگ میں طوطوں کو انسانوں کو نہ کاٹنے کی بھی ٹریننگ دی جائے گی۔
سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپنی نوعیت کے منفرد اس سکول میں انتہائی ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو طوطوں کے ساتھ ساتھ انسانی نفسیات کے بھی ماہر ہیں۔