نیویارک: (روزنامہ دنیا) سپین کے ایک مہم جو انتونیو ڈی لا روزا نے کیلیفورنیا سے ہوائی کا راستہ پیڈل بوٹ پر طے کر کے سب کو حیران کر دیا۔
انتونیو نے بحر اوقیانوس میں سفر کرتے ہوئے یہ کارنامہ 76 دنوں میں انجام دیا۔ 6.4 میٹر کی آبدوز نما اس پیڈل بوٹ پر انتونیو نے 4023 کلو میٹر کا راستہ طے کیا اور اس دوران خشک غذا، گرم پانی اور مچھلی کا استعمال کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انتونیو نے اپنی 50 ویں سالگرہ بھی سمندر میں ہی منائی۔ ایڈونچر سے بھرے اس سفر کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین کی اولین پسند بن گئی ہیں۔