سپین : ٹماٹروں کی عالمی جنگ، 22 ہزار افراد میدان میں آ گئے

Last Updated On 30 August,2019 09:43 am

میڈرڈ: (روزنامہ دنیا) سپین کے شہر ویلنسیا کے ٹاؤن بونول میں ٹماٹروں کی سب سے بڑی عالمی جنگ چھڑ گئی تھی، جس میں نوجوانوں اور بزرگوں سمیت 22 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگ میں شریک افراد نے ایک دوسرے پر ٹماٹروں سے وار کر کے بے حد انجوائے کیا۔ واضح رہے کہ 74 سال سے منعقد کئے جانے والے ٹماٹروں بھرے اس فیسٹیول کیلئے 145 ٹن سے زائد ٹماٹر ٹرکوں میں بھر کر لائے جاتے ہیں۔

اس منفرد جنگ کا آغاز فائر کریکر سگنل سے کیا جاتا ہے جبکہ میلے میں ہزاروں افراد خاص طور پر شرکت کیلئے سپین کا رُخ کرتے ہیں۔