برطانیہ: کار جمپنگ کے خوفناک مقابلے، ڈبل ڈیکر کاروں کی قلابازیاں

Last Updated On 29 August,2019 09:33 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں کار جمپنگ کے خوفناک مقابلے ہوئے، ٹریک پر تیز رفتاری میں کھڑی گاڑیاں پھلانگنے کی مہارت کا مشن امپوسبل کمال تھا، ڈبل ڈیکر کار اور ویگن ڈرائیور کے وکھرے ایکشن توجہ کا مرکز بنے، بریڈلے لاک نے ٹائٹل جیت لیا۔

مغربی سسیکس کے کھلے میدان میں کار جمپنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا، ٹریک پر تیز رفتاری سے آنا، ریمپ سے جمپ لگانا اور کھڑی کاروں کو پھلانگنے کا مشن امپوسبل خوب جما، قلابازیں بھی لگتی رہیں۔ کسی بھی حادثے اور فوری طبی امداد دینے کے لیے ٹرینڈ سٹاف کا فُل ایکشن بھی کمال تھا۔

کار کے اوپر کار کی باڈی یعنی ڈبل ڈیکر کار کی شرکت کے بھی کیا ہی کہنے، الٹ جانے والی کار میں پھنس جانے والے دلیر ڈرائیور کا جوش و جذبہ بھی دیدنی تھا۔

بریڈلے لے لاک نے کامیابی سے ہدف عبور کیا، کارجمپنگ میں ویگن کی انٹری شاندار اور حیران کن تھی، وزنی ہونے کی وجہ سے لمبی جمپ تو نہ لگا سکی البتہ داد ضرور وصول کی۔ آخر میں تمام کامیاب ڈرائیورز نے وِننگ ٹرافیز کے ساتھ خوب خوشی منائی۔