ٹورنٹو: (روزنامہ دنیا) خطروں کے کھلاڑی کا کینیڈا میں 1,808 فٹ طویل رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نک ولنڈا نامی کھلاڑی کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے کینیڈا پہنچ گیا۔ نک ولنڈا نے کینیڈا میں کرین اور ایک گھر کے درمیان تیس فٹ بلندی پر بندھی 1,808 فٹ طویل رسی پر بانس تھامے چلنے کا شاندار مظاہرہ کر کے نہ صرف انوکھا کارنامہ پیش کیا بلکہ اپنا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
واضح رہے کچھ روز قبل نک ولنڈا اور انکی ایکروبیٹ بہن لیجانا نے نیویارک میں 25 منزلہ عمارتوں کے درمیان تنی رسی پر چلنے کا کارنامہ بھی انجام دیا تھا۔