پانی کی تہہ میں شطرنج کی بساط بچھائی گئی

Last Updated On 28 August,2019 10:24 am

لندن: (روزنامہ دنیا) شطرنج کی چالیں چلنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی اور اگر یہ چالیں کسی سوئمنگ پول کی تہہ میں بیٹھ کر چلنی پڑیں تو یہ کام اور بھی مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شطرنج ایک طویل کھیل ہے تاہم زیرِ آب کھیلے جانے والے اِن مقابلوں میں کھلاڑی پانی میں جتنی دیر اپنی سانس روک سکتا ہے اُس کو اُسی دورانیہ میں اپنی چال چلنی ہوتی ہے اور دوسرے کھلاڑی کے پانی میں جانے کے بعد وہ اپنی چال کو بدل بھی نہیں سکتا۔

واضح رہے کہ ساتویں ڈائیو چیس ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد لندن میں کیا گیا تھا، جس میں 13کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ آخر میں جیتنے والوں کو انعامات اور سرٹیفیکٹس سے نوازا گیا۔