ماسکو: (روزنامہ دنیا) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ڈرون ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہوا میں اُڑتے، تیزی سے دوڑتے اور ریس لگاتے ڈرونز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں دو روزہ ڈرون فیسٹیول کے دوران ڈرون ریس کا مقابلہ ہوا جس میں 36 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپنے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز سے ریس لگائی۔ اس دلچسپ ریس میں تیزی سے اُڑان بھرتے ڈرونز کی گھن گرج نے لوگوں کو متوجہ کئے رکھا وہیں ایک دوسرے سے آگے دوڑتے بھاگتے ڈرونز نے شائقین کو حیران بھی کر دیا۔
اس مقابلے کی خاص بات کھلاڑیوں کے اپنے تیار کردہ ڈرون تھے یعنی یہ صرف ڈرونز کی ریس نہیں تھی بلکہ مقابلے میں شریک افراد کی ڈرون تیار کرنے کی ٹیکنیکل صلاحیت اور ڈیزائننگ مہارت کا بھی امتحان تھا۔