ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپانی کارساز کمپنی نے خود ہی ہول میں گرنے والی گالف بال تیار کر لی، اس گیند کو جہاں سے مرضی شاٹ لگائی جائے یہ ہول میں جاکر ہی رکے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس گیند کو اپنی کاروں کی تکنیک پر بنایا گیا ہے اور اس میں پرو پائلٹ ڈرائیور اسسٹنٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔
الیکٹرک موٹر، کیمرہ اور کمپیوٹرائزڈ روٹ اس گیندکو سیدھا ہول میں لے جانے میں مددگار ہیں۔ یہ گیند ان گالفرز کیلئے بنائی گئی جو ہمیشہ دور سے گیند کو سیدھاہول میں ڈالنے کیلئے کوشاں رہے ہیں، اس گیند سے ان گالفرز کا اعتماد بڑھے گا۔