پلاسٹک کی تھیلی کا سکارف، خاتون کی تصویر وائرل ہو گئی

Last Updated On 02 September,2019 09:45 pm

کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا میں خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے بارش کے موسم میں پلاسٹک کی تھیلی کا سکارف بنا کر پہنا ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس خاتون کا تعلق ملائیشیا سے ہے جس نے بارش کے موسم کے دوران جلدی میں پلاسٹک کی تھیلی کو مہارت سے سکارف بنا لیا، ان کے دوستوں نے خاتون کو اس حالت میں دیکھ کر اس کی تصویر کھینچی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہو گئی۔۔

واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ بارش سے میرا سکارف گیلا ہو گیا تھا اور وقت پر اپنے کسٹمر کو کچھ چیزیں پہنچانا چاہتی تھیں لیکن جلدی میں گھر پر ہی چیزیں بھول گئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر سے نکلتے وقت میرے پاس سکارف تبدیل کرنے کا وقت بھی نہیں تھا اس لیے میں نے اضافی سکارف پلاسٹک بیگ میں ڈال لیا لیکن جب وہ اپنی منزل پر پہنچیں تو دیکھا کہ بیگ میں سکارف نہیں تھا اور جلدی جلدی میں وہ کہیں گر گیا جس پر خاتون نے پلاسٹک بیگ کو ہی مہارت سے سکارف میں تبدیل کر لیا۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے کسٹمر پر گیلے سکارف سے برا تاثر نہیں چھوڑنا چاہتی تھیں اور اسی لیے ان کے دماغ میں پلاسٹک بیگ کو سکارف بنانے کا خیال آیا لیکن اس دوران خاتون نے ایک دوست نے ان کا پلاسٹک بیگ کا سکارف دیکھ لیا اور اس کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی مجھے نہیں پتہ تھا میری تصویر اتنی تیزی سے وائرل ہو جائے گی۔