دنیا کے سب سے بڑے اورقدیم ڈائنوسار کی باقیات برآمد

Last Updated On 09 September,2019 11:33 pm

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان میں دنیا کے سب سے بڑے ڈائنو سار کی باقیات برآمد ہوئی ہیں، اس کی پیمائش 8میٹر (24 فٹ) ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ڈائنو سار کو جاپانی ڈریگن کا نام دیا گیا ہے، اس کی عمر 9 برس تھی اور اُس کا وزن 4 سے 5 ٹن کے درمیان تھا۔ ڈائنوسار کی اس نسل کے بارے میں خیال ہے کہ یہ سبزی خور تھی اور سمندر کنارے رہنا پسند کرتی تھی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ڈائنوسار کرہ ارض پر 7 کروڑ 20 لاکھ سال پہلے رہا کرتے تھے۔ سا؛ 2013 میں جاپانی سائنسدانوں کو اس ڈائنوسار کی دم ملی تھی جس کے بعد کھدائی کرکے باقی ہڈیا ں نکالی گئیں۔