لاک نیس مونسٹرکی 1934 میں جاری کی گئی تصویر جعلی نکلی

Last Updated On 09 September,2019 11:30 pm

ایڈن برگ: (نیٹ نیوز) سکاٹ لینڈ کی تازہ پانی کی جھیل کو ایک ماورائی عفریت لاک نیس مونسٹر کے باعث زیادہ جانا جاتا ہے۔

سکاٹ لینڈ کی تازہ پانی کی جھیل لاک نیس کا نظارہ جادوئی اثر رکھتا ہے، اس جھیل کو دنیا بھر میں ایک ماورائی عفریت لاک نیس مونسٹر کے باعث زیادہ جانا جاتا ہے جسے نیسی کا نام دیا گیا۔

اب سائنسدانوں نے 1934ء میں جاری کی گئی اس جھیل کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا ہے اور کہا ہے اس جھیل میں کوئی ڈائنوسار یا عفریت نہیں پایا جاتا، اس جھیل میں ہمیشہ سے بام مچھلی کی بہتات رہی ہے۔