برن: (نیٹ نیوز) سوئٹزرلینڈ کے مصور سائمن برجر کی وجہ شہرت وہ فن پارے ہیں جو وہ ہتھوڑے اور چھینی کی مدد سے شیشے میں خاص انداز سے دراڑیں ڈال کر تخلیق کرتے ہیں۔
اس مقصد کیلئے وہ لیمی نیٹڈ شیشہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ ہتھوڑے اور چھینی کی پہلی ضرب سے ٹوٹتا نہیں بلکہ اس میں صرف دراڑیں پڑتی ہیں۔
سائمن برجر اگرچہ مصور ہیں لیکن انہوں نے کارپینٹر کے کام کی باقاعدہ تربیت بھی لے رکھی ہے۔
کچھ سال کی مشق کے بعد اب وہ اس قدر ماہر ہو چکے کہ شیشے پر چہرے کے واضح خدوخال بھی بہت آسانی سے بنا لیتے ہیں۔