نیویارک: (روزنامہ دنیا) گلہری اپنے آس پاس کے پرندوں اور جانوروں کی آوازوں کو پوری توجہ سے سنتی ہے اور خطرے کو بھانپنے میں انتہائی حسا س ہوتی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گلہری خطرہ ہونے کی صورت میں فوری ردعمل ظاہر کرتی ہے اور محفوظ مقام پر پہنچ جاتی ہے۔ تحقیق کے دوران گلہری کو مختلف پرندوں اور جانوروں کی آوازیں سنا کر دیکھا گیا، جس پر گلہری نے تیز ترین ردعمل کا مظاہرہ کیا اور ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ گلہری ارد گرد کی آوازوں کو انتہائی توجہ سے سنتی ہے اور اس میں خطرہ بھانپنے کی صلاحیت دیگرکئی جانوروں سے زیادہ ہے۔