شہری کے سر پر سینگ نکل آیا، دنیا حیران

Last Updated On 20 September,2019 12:18 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) دنیا میں اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ جانور کے سر پر سینگ ہوتے ہیں تاہم اب ایک انسان سامنے آیا ہے جس کے سر پر جانوروں کی طرح کے سینگ نکل آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا بھر سے حیران کن خبر اور عجیب و غریب بیماریوں کی خبریں بھی سامنے آتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے، ریاست مدھیاپردیش کے راہلی گاؤں میں طور پر ایک شخص کے سر پر سینگ نکل آیا۔ اس شخص کا نام شیام یادیو ہے جس کی عمر 74 سال ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق شیام یادیو کے سر سے نیوروسرجن بھاگ یودے نے اسٹیریلائز ریزر کی مدد سے سینگ کو نکال لیا ہے، کامیاب سرجری کے بعد مریض کو 10 روز کیلئے ہسپتال میں ہی رکھا گیا ہے تاکہ اسکے کچھ ضروری ٹیسٹ کئے جاسکیں اور اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ مستقبل میں انہیں دوبارہ اس بیماری کا خطرہ لاحق تو نہیں ہوگا۔

متاثرہ شخص کا سینگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ پانچ سال قبل ان کا سر کسی چیز سے ٹکرایا تھا جس کے بعد یہ سینگ نما چیز نکلنے لگی، ابتدا میں اس چیز کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے کی وجہ سے نظرانداز کیا تاہم جب ایک مرتبہ نائی سے بال کٹوانے بیٹھے تو انہوں نے اس سینگ نما چیز کو نائی سے ہی نکلوا دیا۔ سینگ نما چیز کو نائی سے نکلوانے کے بعد دوبارہ نکل آیا اور پہلے سے مزید سخت اور لمبا ہوگیا جس کے باعث انہیں فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا پڑا۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ سینگ نما چیز ایک کیمیکل سے بنتی ہے جسے میڈیکل کی اصطلاح میں ‘کیریٹن’ کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس بیماری کا نام ‘سیبے شیس ہورن’ کہتے ہیں جسے ‘ڈیول ہورن’ بھی جاتا ہے۔ یہ بیماری بہت ہی کم کسی کو ہوتی ہے، اور اب تک اس کی کوئی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔

ڈاکٹرز نے شیام کے سر سے سینگ کو نکالا تو سر میں زخم ہوگیا اور جلد پیوندکاری کرنا پڑی تاہم اب یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔یہ بیماری بہت ہی کم لوگوں کو ہوتی ہے اور بے حد پُر اسرار ہونے کی وجہ سے اس کیس کو ‘انٹرنیشنل جرنل آف سرجری’ میں بھیج دیا گیا ہے۔