قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصر کے تاریخی بادشاہی قلعے توتن خامون سے ملنے والے سینکڑوں سال پرانے پراسرار باکس کو کھول دیا گیا جس میں سے فرعون کی بیوی اور اس کی سالی کی حنوط شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 1922 میں مصر میں 63 مزاروں کی دریافت کے موقع پر ماہرین آثار قدیمہ کو پر اسرار باکس ملا تھا جسے ملعون قرار دیا گیا تھا اور یہ باکس قاہرہ کے عجائب گھر میں رکھا ہوا تھا۔
اب اسے میڈیا کے سامنے کھولا گیا ہے جس میں سے مصر کے مغربی نائل فرعون کی بیوی اور اُن کی سالی کی حنوط شدہ لاشیں ملی ہیں۔