شادی والے دن دلہن دلہا اور دلہا دلہن بن گئے

Last Updated On 28 October,2019 05:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شادی کے لیے دلہا اپنی بارات لیکر دلہن کے ہاں جاتا ہے دولہا اپنے انداز میں جلوہ گر ہوتا ہے اور اسے بیاہ کر اپنے گھر لیکر آتا ہے، یہ روایت صدیوں سے چلتی آ رہی ہے تاہم ایک خبر برطانیہ سے آئی ہے جہاں ایک شادی شدہ جوڑے نے روایت کو ہی الٹ دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’’دی مرر‘‘ کے مطابق دولہا دلہن نے اپنی شادی پر کچھ نیا اور انوکھا کرنے کا سوچا اور ہر کام ہی الٹ کر ڈالا، شادی کی تقریب میں دولہا دلہن بن گیا جبکہ دلہن دلہا بن گئی۔

دلہا میاں دلہن کا عروسی جوڑا پہنے شرماتے ہوئے چرچ میں داخل ہوئے جبکہ دلہن دولہا بن کر پہلے ہی وہاں کھڑی تھی۔ دلہا دلہن کے نام بوبی کک اور کیارا او ڈونیل ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بوبی کا کہنا تھا کہ یں اور کیارا ہمیشہ مذاق میں کہا کرتے تھے کہ ہم شادی کے روز اپنے کردار ایک دوسرے کے ساتھ تبدیل کریں گے۔ شادی سے پہلے بھی کیارا گھر میں ہمیشہ ٹراﺅزر پہنتی تھی اور میں کہا کرتا تھا کہ تم شادی کے دن بھی ٹراﺅزر ہی پہننا۔ وہ کہتی تھی کہ وہ میرے دلہنوں کی طرح چل کر چرچ نہیں آئے گی جس پرمیں کہتا تھا کہ میں تمہارے لیے چل کر آ جاﺅں گا۔

بوبی کا کہنا تھا کہ شادی کے دن ہم نے بالکل وہی کیا ہم نے اپنے فیملی نام بھی ایک دوسرے کے ساتھ بدل لیے۔ ہم نے شادی کے دن ہر چیز الٹ کی۔ اس پر ہم ہی نہیں، ہمارے مہمان بھی بہت لطف اندوز ہوئے اور قہقہے لگا کر ہنستے رہے۔