لاہور: (ویب ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑے ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، آج دورہ لاہور کے دوران انہوں نے مختلف مقامات کے دورہ کئے، برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اور لیڈی ڈیانا کے دورے کی مماثلت بھی سامنے آئی ہے۔
پاکستان کے دورے کے دوران سابق پرنس لیڈی ڈیانا اور برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان میں بہت سی مماثلتیں سامنے آ رہی ہیں، چند روز قبل کیٹ مڈلٹن کے دورہ چترال کے دوران کیلاشی طرز ملبوسات پہننے پر شہزادی اور ان کی ساس کے درمیان بہت ساری مماثلت پائی گئی اور لوگ کہنے لگے کہ برطانوی شہزادی دوسری لیڈی ڈیانا ہے، تاہم ایک حیران مماثلت سامنے آئی ہے۔
1996-97ء کے دوران اس وقت برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا نے زیر تعمیر شوکت خانم ہسپتال کا دورہ کیا اور متعدد مریضوں، ڈاکٹروں سمیت دیگر لوگوں سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر اسلم بھی موجود تھے۔ اس ملاقات کی تصویروں کو برطانوی صحافی کرس شپ نے بھی شیئر کیا۔
When Princess Diana went to the children’s cancer hospital in Lahore in 1996 & 1997, she was shown around by Dr Aasim Yusuf. He is showing the cancer unit to Prince William & Kate today.
— Chris Ship (@chrisshipitv) October 17, 2019
Here are some personal pictures he shared with us of Diana’s visit #RoyalVisitPakistan pic.twitter.com/pgeNgtdgeV
Moral support is something patients and their families look for at this stage, Duke and Duchess of Cambridge visit to @SKMCH raised their morale. Royal visit to SKMCH is also testimony to fact that SKMCH is the best hospital of Pakistan to fight cancer. #RoyalVisitPakistan pic.twitter.com/PCbk9LhJ2r
— PTI (@PTIofficial) October 17, 2019
آج دورہ لاہور کے دوران برطانوی شہزادہ پرنس ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن جب شوکت خانم کینسر ہسپتال پہنچی تو انہوں نے بچوں سمیت دیگر لوگوں سے بھی ملاقاتیں کی، اس دوران ان کی ملاقات ڈاکٹر اسلم سے ہوئی ، یہ وہی ڈاکٹر اسلم ہیں جو ان کی ساس سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔