میر پور آزاد کشمیر: (دنیا نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کے سپنر اور آل راؤنڈر عادل رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو رہی ہے، مستقبل میں انگلش ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر پور آزاد کشمیر کے دورے کے دوران کیا اور زلزلہ متاثرین سے ملاقات بھی کی۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انگلش سپنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے، ہو سکتا ہے انگلش ٹیم کو پاکستان آنے میں 4 سال لگ جائیں، پاکستان کے خلاف پاکستانی گراؤنڈز پر میچ کھیلنا میرا خواب ہے۔
عادل رشید کا کہنا تھا کہ لاہور، کراچی، پشاور میں انگلش ٹیم کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیلنا چاہتا ہوں۔ پاکستان کے خلاف پاکستانی گراؤنڈز پر میچ کھیلنا میرا خواب ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو رہی ہے، انگلش ٹیم بھی آئے گی، خواہش ہے پاکستانی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلوں کیونکہ یہاں پر عوام میں بہت جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔