لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن یورپی یونین سے معقول انخلا کے لیے آج نئی تجاویز پیش کریں گے۔
وزیراعظم بورس جانسن نئی تجاویز پیش کرنے سے پہلے ٹوری کانفرنس سے خطاب کریں گے جس کا مقصد نئی بریگزٹ ڈیل کا قانونی متن تشکیل دینا ہے۔ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اگلے چند دن کے دوران یورپی یونین کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا۔
انہوں نے انٹرویو دے دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال آئرلینڈ کی سرحد کو عبور کرنے والوں کی جانچ پڑتال نہیں کر رہے۔