لندن: (روزنامہ دنیا) والدین عموماً بچوں کو سگریٹ پیتا دیکھ لیں تو ڈانٹتے یا پھر مارنا شروع کردیتے ہیں تاکہ بچے اس بری لت سے چھٹکارا پا سکیں تاہم ایک والد حیرت انگیز طور پر الٹ طرز عمل کا مالک نکلا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نول گلیغر ایسا باپ ہے جس نے اپنے بچوں کیلئے 4 کروڑ 8 لاکھ روپے کے سگریٹ جمع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نول گلیغر نے خود تو غیر صحت بخش عادت کو ترک کر دیا لیکن اس نے ہزاروں پیکٹوں کو بچوں کیلئے بچا لیا ہے۔
مذکورہ شخص پیشے کے اعتبار سے موسیقار ہے، اس کا کہنا تھا کہ جب ان کے بچے سگریٹ نوشی شروع کرینگے تو ان کے پاس ان کیلئے سگریٹ پہلے سے محفوظ ہوں گے۔