بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین کے صوبے ژی جوانگ میں ایک شہری نے اپنا پالتو کتا گاڑی میں چھوڑا جس کے بعد اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی شہری کی گاڑی میں اس کا پالتو کتا موجود تھا جب اس نے سڑک کنارے کار پارک کی تاہم اس نے گاڑی کا انجن کھلا چھوڑ دیا تاکہ وہ جلد واپس آکر منزلِ مقصود پر روانہ ہو گا۔
کتے نے آؤ دیکھا نہ تاؤ گاڑی کی گیئرسٹک چھیڑ دی جس کے بعد کار سڑک کنارے موجود مصنوعی تالاب میں جا گری اور مالک کو لینے کے دینے پڑ گئے، پانی سے گاڑی کے برقی آلات اور سیٹوں کو نقصان پہنچا۔