فرینکفرٹ: (روزنامہ دنیا) جرمنی کا ایک شہری اس وقت حیران رہ گیا جب کباڑئیے سے خریدے ہوئے پرانے کلاک میں سے 50 ہزار ڈوئچ مارک نکل آئے۔
ڈوئچ مارک یورو سے پہلے کی جرمن کرنسی کا نام تھا اور یہ رقم تقریباً 25 ہزار یورو کے برابر بنتی ہے۔ یہ نوٹ اب جرمنی میں استعمال نہیں ہوتے لیکن بینک انہیں یورو میں تبدیل کر دیتے ہیں تاہم جرمن شخص نے رقم بلدیاتی دفتر میں جمع کرادی تاکہ وہ اصل مالک تک پہنچ جائے۔
اگر 6 ماہ تک اس رقم کا کوئی دعویدار سامنے نہ آیا تو یہ رقم قانونی طور پر کلاک خریدنے والے شخص کی ملکیت ہو جائیگی۔