310 مربع میٹر کا سب سے چھوٹا جزیرہ، صرف ایک گھر آباد

Last Updated On 23 December,2019 01:04 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) کینیڈا اور امریکا کے درمیانی علاقے الیگزینڈریا بے میں سینکڑوں چھوٹے جزیروں کی پٹی ہے جو قانونی طور پر امریکی ریاست نیویارک کا حصہ ہے ، ان میں دنیا کا سب سے چھوٹا جزیرہ بھی موجود ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس جزیرے کا رقبہ 310 مربع میٹر ہے، ویسے تو اس جزیرے کا نام ’’ہب آئی لینڈ‘‘ ہے لیکن امریکا اور کینیڈا کے رہائشی اسے ’’جسٹ روم اینف آئی لینڈ‘‘ کے نام سے زیادہ جانتے ہیں۔ 

اس جزیرے کو یہ نام دینے کی وجہ اس پر صرف ایک چھوٹا سا مکان کا واقع ہونا ہے جس کے باہر بیٹھنے کی چھوٹی سی جگہ ہے جہاں ایک درخت بھی اگا ہوا ہے، یہ جزیرہ سائزلینڈ خاندان کی ملکیت ہے۔