ڈائنوسار کے بچے کی کروڑوں سال پرانی ہڈیاں دریافت

Last Updated On 21 December,2019 08:35 am

سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں ڈائنوسار کے بچے کی ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کروڑوں سال پرانی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے صوبے وکٹوریہ میں تحقیق کاروں کو پہاڑوں سے ڈائنوسار کے بچے کی ہڈیاں ملیں، جس کا وزن 7 پونڈ ہے۔

ابتدائی تجرئیے کے بعد رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ہڈیاں کروڑوں سال پرانی ہیں تاہم ڈائنو سار کے بچے کی جسامت اور موت کی وجہ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جہاں سے ہڈیاں ملیں وہاں سے ایسی مزید ہڈیوں کی تلاش کی جائیگی۔