برسبین: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا کے شہر برسبین کے ایک گھر کی بالکونی میں رکھے کرسمس ٹری پر 10فٹ لمبے سانپ نے قبضہ جما لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیا نامی خاتون اپنے گھر میں معمول کی ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں کہ اسی دوران وہ بالکونی میں رکھا پودا دیکھنے گئیں تو اُن کے اوسان خطا ہو گئے کیونکہ وہاں 10 فٹ لمبا سانپ بیٹھا ہوا تھا۔
خاتون نے بتایا کہ سانپ کچھ دیر تو پودے میں بیٹھا رہا اور پھر وہ خود ہی چلا گیا، میں نے کسی بھی سانپ کو پہلی بار اتنی قریب سے دیکھا، وہ بہت بڑا اور خوبصورت تھا، جس کی میں نے ویڈیو اور تصاویر بنائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔