کتے نے سائیکل ریس میں افراتفری مچا دی

Last Updated On 19 December,2019 11:33 am

برسلز: (روزنامہ دنیا) بیلجیئم کے شہر برسلز میں ہونے والی سائیکل ریس میں کتے نے اچانک انٹری دے کر افرا تفری مچا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برسلز میں منعقدہ سائیکل ریس میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک کتے نے دوڑتے دوڑتے سائیکل سواروں کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سائیکل سوار اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں کہ اچانک کتا ان کے پیچھے لگ جاتا ہے۔

سائیکل سوار کتے کو بار بار پیچھے مڑ کر دیکھتے رہے جبکہ ایک سائیکل سوار تھوڑی دیر رکا اور پھر دوبارہ ریس میں شامل ہو گیا۔