لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکاکے شہر لاس اینجلس میں ہونیوالی نیلامی میں فلم ’’سپرمین‘‘ میں استعمال کی گئی کیپ 2 لاکھ ڈالر ( 3 کروڑ 10 لاکھ روپے پاکستانی ) میں فروخت ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جولین نیلام گھر میں 400 فلموں سے وابستہ اشیا رکھی گئی تھیں جن میں سے پہلی ’’سپر مین‘‘ فلم کی کیپ جسے اداکار کرسٹوفر ریو نے پہنا تھا، 2لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔
سٹار ٹریک کے کیپٹن جین لک پیکارڈ کا کاسٹیوم 28 ہزار 800 ڈالر ( 4 لاکھ 46 ہزار روپے) اور گھوسٹ بسٹر 2 کے ڈن اکروڈ کا جمپ سوٹ 32 ہزار ڈالر (4 لاکھ 96 ہزار روپے ) میں فروخت ہوا۔