ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) چھوٹے بچے ہر وقت نگاہوں کے سامنے اپنی ماں کو دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ایک جاپانی خاتون نے حقیقت سے بھرپور، اپنے قدِ آدم پوسٹر بنوائے ہیں اور کٹ آؤٹ کی صورت میں گھر کے مختلف کمروں میں لگا دئیے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فوکی سیٹو نامی خاتون نے جب دیکھا کہ ان کا ایک سالہ بچہ ان کی عدم موجودگی پر بار بار رونے لگتا ہے اور وہ اپنے کام ٹھیک طرح نہیں کر پاتیں تو انہوں نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے انوکھا اقدام کیا۔
انہوں نے اپنے پوسٹر بنوا کر اپنے اصل قد جتنے گتوں پر چپکا کر مختلف کمروں میں ایسی جگہ پر رکھ دیا جہاں بچہ بار بار انہیں دیکھ سکے، اس عمل سے بچہ مطمئن رہنے لگا ہے۔