سیول: (روزنامہ دنیا) پالتو بلیوں کے برعکس گلیوں میں رہنے والی بلیاں بھوک مٹانے کی خاطر وہ غذا بھی استعمال کرنے پر مجبور ہوتی ہیں جو انہیں پسند نہیں ہوتی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک بلی نے رضاکاروں کو اس وقت حیرت زدہ کر دیا جب اس نے فراہم کیا گیا کھانا کھانے سے انکار کر دیا۔ رضاکاروں نے کچھ دن بعد بلی کے منہ میں پیکٹ بند خوراک لٹکی دیکھی اور اگلے روز انہوں نے پیک فوڈ رکھا تو بلی فوراً آ گئی اور پیکٹ کو دانتوں میں لے کردوڑ لگا دی۔
بلی کا پیچھا کیا گیا تو اس نے ویرانے میں جا کر بچوں کو بلانے کی مخصوص آواز نکالی تو اس کا بچہ باہر نکل آیا اور اس نے وہ خوراک بچے کو دے دی، رضاکاروں نے چپکے سے تصویر اتار لی۔