جاپان میں بچوں کے بیمار کھلونوں کا علاج کرنے کیلئے ہسپتال کھل گیا

Last Updated On 21 December,2019 08:39 am

اوساکا: (روزنامہ دنیا) جاپان کے شہر ٹویوناکا میں ایک منفرد ہسپتال نے کام شروع کر دیا ہے جہاں بچوں کے بیمار کھلونوں کا علاج کیا جاتا ہے اور انہیں بالکل نئی حالت میں واپس لایا جاتا ہے تاکہ بچے انہیں دیکھ کر خوش ہوتے رہیں۔

موفو موفو کائی پلش ہسپتال خاص طور پر بیمار نرم کھلونوں کا علاج کرنے اور انہیں صحت یاب کرنے کے لئے بنایا گیا ہے، بیمار کھلونے کابالکل ویسے ہی معائنہ کیا جاتا ہے جیسے کسی اصلی ہسپتال میں بیماروں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔

یہ سارا عمل بچے کی آنکھوں کے سامنے کیا جاتا ہے جس سے اسے تسلی مل جاتی ہے کہ کھلونے کا علاج ہوگیا ہے۔