منٹگمری: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست الباما کے شہر اوپلیکا میں ایک ہی فائر سٹیشن پر تعینات 7 فائر فائٹرز کے ہاں 4 ماہ کے دوران 7 بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں سے 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں۔
بیشتر فائٹ فائٹرزا یسے تھے جن کے ہاں پہلی بار ننھے مہمانوں کی آمد ہوئی، بچوں کی پیدائش کے بعد بیشتر ملازمین دوبارہ ملازمتوں پر آگئے ہیں۔ والد بننے والے فائر فائٹر بلیک سمتھ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ہم سے 7 بچوں کی پیدائش پر سوال پوچھتا ہے اور مذاق بناتا ہے۔
محکمہ فائر بریگیڈ کی جانب سے والد بننے والے ملازمین کے اعزاز میں دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا۔