لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچے نوڈلز کھانے کے شوقین ہیں اور کچھ بچے اس ڈش کو اپنی روز مرہ زندگی کا معمول بنا لیتے ہیں تاہم نوڈلز کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر آئی ہے جس پڑھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔ یہ خبر جوتوں کے حوالے سے ہے جو نوڈلز کی طرح لگ رہے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نوڈلز کے شوقین افراد شاید ہی ڈیزائنر جوتوں کو خریدنا پسند کریں جبکہ بہت سے لوگوں کا ماننا بھی ہوگا کہ اس طرح کے ڈیزائنر جوتے کون خریدنا پسند کرے گا؟ جی ہاں! آج ہم آپ سے ایک ایسے ڈیزائنر جوتوں کی بات کر رہے ہیں جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
جوتے ایک معروف فیشن برانڈ ’بوٹیگا وینیٹا‘ کی پری فال کلیکشن 2020ء کا نیا ڈیزائن ہے، جسے سوشل میڈیا پر خوب مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ان جوتوں میں ایسا کیا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین مذاق کا نشانہ بنا رہے تھے؟ اگر آپ بھی ان جوتوں کو دیکھیں گے تو شاید آپ کا ردِ عمل بھی سوشل میڈیا صارفین کی ہی طرح ہوگا۔
معروف برانڈ کی جانب سے پیش کیے جانے والے جوتے دیکھنے میں بالکل کسی نوڈلز کی طرح لگ رہے تھے، نوڈلز پکانے سے قبل جس شکل میں ہوتے ہیں یہ جوتے ہو بہو اسی طرح لگ رہے تھے۔
انسٹاگرام پر صارفین کی جانب سے ان ڈیزائنر جوتوں کا خوب مذاق بنایا گیا، متعدد صارفین نے جوتوں کو دیکھنے کے بعد کہا کہ انہیں بھوک لگ رہی ہے جب کہ دیگر صارفین نے ان جوتوں کو خریدنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اس سینڈلز کی قیمت 800 برطانوی پاؤنڈز (ایک لاکھ 60 ہزار روپے) بتائی جا رہی ہے۔ یہ جوتے ہر حوالے سے کافی دلچسپ ہیں۔