آکلینڈ: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچنے والے مسافر طیارے سے خطرناک سانپ نکل آیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ سکیورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برسبین آسٹریلیا سے آکلینڈ آنے والی پرواز میں کسی نے کوبرا سانپ کو طیارے کے سامان والے خانے میں چھپا رکھا تھا۔
فلائٹ کے دوران سانپ خانے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا، مسافروں کی نظر پڑی تو شور مچ گیا، عملے نے پائلٹ کو اطلاع دی تاہم طیارے کو اتارنے کے فیصلے سے قبل ہی سانپ کو قابو کر لیا گیا جس کے بعد اس کا سر بیلچے سے کاٹ دیا گیا۔