کوئٹہ: (دنیا نیوز) معذوری مجبوری نہیں بلکہ ہمت بن جائے تو یہی طاقت دنیا کا ہر کام کرنا آسان کر دیتی ہے، کوئٹہ کے 12 سالہ علی گوہر دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود فن مصوری میں مہارت رکھتے ہیں۔
کوئٹہ کے رہائشی 12 سالہ علی گوہر کے دونوں ہاتھ چار سال قبل پیتنگ بازی کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ضائع ہو گئے۔ علی نے معذوری کو کمزوری بنانے کے بجائے ہمت بنا لی اور فن مصوری کے شوق میں رکاوٹ بننے نہ دیا۔
علی نے اپنی معذوری کو اپنی زندگی کے کسی بھی موڑ پر مجبوری بننے نہ دیا، وہ اپنے پیروں سے دلکش، خوبصورت پیٹنگ سمیت منفراد سکیچ بناتے ہی جنہیں دیکھ کر سب حیران ہو جاتے ہیں۔ گھر والوں کی سپورٹ سے آج کئی نمائشوں میں ان کے بنائے فن پارے بھی رکھے جاچکے ہیں۔
علی پڑھائی سے لیکر موبائل کے استعمال تک معمولات زندگی کے دیگر امور بھی بخوبی سرانجام دیتے ہیں بہادر حوصلہ مند علی گوہر ملک کا فخر ہیں جو مشکلات کے باوجود زندگی میں اگے بڑھ کر ملک وقوم کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔