کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر پولیس وین کے قریب موٹر سائیکل بم دھماکا، ایک اہلکار شہید، پانچ اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پولیس کی 15 کی وین زرغون روڈ پر معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک کباڑی مارکیٹ کے قریب پہنچی تو دہشتگردوں نے موٹر سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا۔
اس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار خلیل احمد جاں بحق اور پانج اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے۔ جن کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے دھماکے پانچ گاڑیوں اور متعدد دکانوں کو نقصان ہوا۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی افغانستان کی سرزمین اور انڈیا پیسہ استعمال ہو رہا ہے۔ فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ دھماکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔