کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیس وین کے قریب ہونے والے بم دھماکے سے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق پولیس تھانہ نیوسریاب کا عملہ معمول کے گشت پر تھا کہ جونہی ان کی گاڑی مشرقی بائی پاس پر کلی بڑو کے قریب پہنچی تو سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل کو دہشت گردوں نے ریموٹ کںٹرول سے اڑا دیا۔
جس سے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے نتیجے میں پولیس کے 4 اہلکار زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
دھماکے سے پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔