کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں گذشتہ روز دھماکے کا مقدمہ درج سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔ پانچ زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مشن چوک پر جوتوں کی مارکیٹ میں دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او قائدآباد کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
گذشتہ روز دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کوئٹہ کے علاقے مشن چوک کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ عید کی خریداری کر رہے تھے، دھماکے سے متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔