کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن منی مارکیٹ بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جس کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق منی مارکیٹ بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ قتل، اقدام قتل، ایکلسیو ایکٹ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ادھر شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی جس میں وزیراعلیٰ جام کمال، آئی جی محسن حسن اور اعلیٰ حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ گذشتہ رات سیٹلائٹ ٹاؤن منی میں مسجد کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے دھماکہ کیا گیا تھا جس میں پولیس رپیڈ رسپانس گروپ کے 4 اہلکار شہید اور ایک اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔