کوئٹہ: (دنیا نیوز) کچلاک دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں جاں بحق شخص کے رشتہ دار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، کچلاک جامع مسجد دھماکے میں 4 افراد شہید اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔ جن میں سے 22 زخمی سول جبکہ ایک بی ایم سی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔