فرینکفرٹ: (روزنامہ دنیا) جرمنی کی ریاست باڈن ورٹمبرگ کے شہر اُلم میں حکام ایک سلیپنگ باکس یا کیپسول کی جانچ کر رہے ہیں جو بے گھر افراد کو شدید سرد راتوں میں محفوظ اور آرام دہ ٹھکانہ فراہم کریگا۔
یہ کیپسول ایک چھوٹے سے کمرے کی مانند ہے جسے ماہرین اور آرٹسٹس کے گروپ نے تیار کیا ہے جبکہ مالی وسائل اُلم کی شہری انتظامیہ کی طرف سے فراہم کئے گئے۔
کیسپول کی تیاری میں لکڑی اور دھاتی شیٹس کا استعمال کیا گیا ہے اور ایسے سنسر نصب کئے گئے ہیں جو یہ بتا سکیں گے کہ کوئی کیسپول کس وقت فارغ ہے یا کوئی اس میں موجود ہے۔