ممبئی: (دنیا نیوز) بھارت کے شہر ممبئی کے رہائشی جیش کلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جن کے پاس 2371 موبائل فونز موجود ہیں۔
انڈین شہری جیش کلے کا کہنا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے۔
جیش نے سارے فون پانچ سال کے دوران جمع کئے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیش کلے کے گھر کے ہر گوشے میں فونز موجود ہیں۔
بھارتی شہری جیش کلے کا کہنا تھا کہ یہ فونز نہیں بلکہ میرے بچے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس ساری دنیا کے فونز موجود ہیں اورمیرے اس شوق کا آغاز کالج کے دنوں میں ہوا تھا۔