امریکی خاتون کا 1957ء میں کھویا ہوا پرس 63 سال بعد مل گیا

Last Updated On 20 February,2020 08:57 pm

کولمبس: (دنیا نیوز) 1957ء میں گم ہونے والا یہ پرس امریکی ریاست اوہائیو کے نارتھ کینٹن مڈل سکول کی صفائی کے دوران الماری اور دیوار کے بیچ پھنسا پرس ملا ہے۔

پرس سے ملنے والے آئی ڈی کارڈ سے پتا چلا کہ اس کی مالک پیٹی رمفولا نامی لڑکی تھی جو 1957ء میں اس سکول میں پڑھتی تھی۔ رمفولا کا 2013 میں انتقال ہو چکا ہے اور پرس اس کے 5 بچوں کے حوالے کر دیا گیا۔

وہ پرس میں موجود اپنی والدہ کے رومال، کنگھی اور لپ سٹک سمیت میک اپ کا تھوڑا بہت سامان، تصویریں، پنسلیں، ممبرشپ کارڈز، ہائی سکول فٹبال میچز کا شیڈول اور 26 سینٹ کے سکے دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔