لاہور: (روزنامہ دنیا) آج کے زمانے میں تقریباً ہر شاپنگ مال، ائیرپورٹ یا اسی طرح کی جگہوں پر برقی سیڑھیاں یعنی اسکلیٹر نصب کئے جاتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ان برقی سیڑھیوں پر لمبی لمبی لکیر نما نالیاں کیوں موجود ہوتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لکیریں ان سیڑھیوں کی خوبصورتی میں اضافہ بھی کرتی ہیں مگر انہیں بنانے کی اصل وجہ سیڑھیوں میں خوبصورتی پیدا کرنا نہیں ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ ان سیڑھیوں کے شروع میں ایک کنگھا نما دھات بھی نصب ہوتی ہے جو کہ جوتوں کے ساتھ آنے والے کسی بھی قسم کے کچرے یا گرَد جو کہ ان نالیوں میں جاتا ہے اسے صاف کر دیتی ہے جس کی وجہ سے یہ سیڑھیاں پھنستی بھی نہیں ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اگر پھسلن کا سبب بننے والا کوئی محلول اگر سیڑھیوں پر گرے تو وہ بھی براہ راست ان نالیوں میں جاتا ہے اور لوگوں کیلئے پھسلن کا سبب نہیں بنتا جب کہ شروع میں لگا کنگھا اسے صاف بھی کر دیتا ہے۔