لندن: (روزنامہ دنیا) ڈاکٹرز آپریشن کے دوران مریض کو بے ہوش کرتے ہیں البتہ چند بڑی سرجریز ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے دوران مریض ڈاکٹرز کو بے ہوش کرنے کو منع کردیتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 53 سالہ ڈگ مارٹرنر نامی خاتون کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کنگز کالج ہسپتال لندن میں دماغ کے آپریشن کے دوران خاتون نہ صرف مکمل طور پر ہوش میں تھیں بلکہ اس دوران وائلن بھی بجاتی رہیں۔
خاتون کے دماغ میں رسولی تھی اور ان کا ماننا تھا کہ اگر انہیں بے ہوش کیا گیا تو پھر وہ اٹھ نہیں سکیں گی، ڈاکٹرز نے مشاورت اور سوچ بچار کے بعد انہیں وائلن بجانے کی اجازت دے دی۔