لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور کی فیملی کورٹ میں 95 سالہ معمر خاتون نے اپنے 100 سالہ شوہر سے جہیز واپسی کا دعویٰ دائر کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق بابا اسماعیل کی شادی تاج بی بی کے ساتھ 1960 میں ہوئی اور دونوں میں 35 برس قبل طلاق ہو گئی، اب طلاق کے 35 سال بعد تاج بی بی نے جہیز واپسی کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
نوٹس ملنے پر بابا اسماعیل وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دعویٰ جھوٹا ہے، 1960 میں تاج بی بی کو خالی ہاتھ بیاہ کر لایا تھا۔ ایک 85 سالہ بزرگ نے گواہی دی کہ نکاح میرے سامنے ہوا، تاج بی بی جہیز نہیں لائی تھی۔